قرآن کریم » اردو » سورہ علق

اردو

سورہ علق - آیات کی تعداد 19
اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ ( 1 ) علق - الآية 1
(اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا
خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ ( 2 ) علق - الآية 2
جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا
اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ ( 3 ) علق - الآية 3
پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے
الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ ( 4 ) علق - الآية 4
جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا
عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ ( 5 ) علق - الآية 5
اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا
كَلَّا إِنَّ الْإِنسَانَ لَيَطْغَىٰ ( 6 ) علق - الآية 6
مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے
أَن رَّآهُ اسْتَغْنَىٰ ( 7 ) علق - الآية 7
جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے
إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الرُّجْعَىٰ ( 8 ) علق - الآية 8
کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَىٰ ( 9 ) علق - الآية 9
بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے
عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰ ( 10 ) علق - الآية 10
(یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے
أَرَأَيْتَ إِن كَانَ عَلَى الْهُدَىٰ ( 11 ) علق - الآية 11
بھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو
أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَىٰ ( 12 ) علق - الآية 12
یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا)
أَرَأَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ ( 13 ) علق - الآية 13
اور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا)
أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ اللَّهَ يَرَىٰ ( 14 ) علق - الآية 14
کیااس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے
كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ ( 15 ) علق - الآية 15
دیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں گے
نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ ( 16 ) علق - الآية 16
یعنی اس جھوٹے خطاکار کی پیشانی کے بال
فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ ( 17 ) علق - الآية 17
تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلالے
سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ ( 18 ) علق - الآية 18
ہم بھی اپنے موکلانِ دوزخ کو بلا لیں گے
كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِب ۩ ( 19 ) علق - الآية 19
دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (خدا) حاصل کرتے رہنا

کتب

  • اسلام اور مسیحیت بجواب کتب مسیحیہ توضیح القرآن، مسیحیت کی عالمگیری اور دین فطرتدین اسلام ایک ایسا فطری اور عالمگیر مذہب ہے جسکے اصول وفرامین قیامت تک کے لوگوں کے لئے شمع ہدایت کی حیثیت رکھتے ہیں – جبکہ دیگر الہامی مذاہب تحریف کا شکار ہو کر ضلالت وگمراہی کے گڑھوں میں جا پڑے- زیر نظر کتاب میں مولانا ثناء اللہ امر تسری رحمہ اللہ نے اسلام اور مسیحیت کا موازنہ پیش کرتے ہوئے مسیحیت کے حامی پادریوں کی اسلام کے خلاف لکھی گئی تین کتب کا یکجا کافی و شافی اور مدلل جواب دیا ہے۔-کتاب کے شروع میں اسلام کے اصول مساوات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس مغالطے کا تفصیلی رد کیا گیا ہے کہ اسلام میں عالمگیر ہونے کی صلاحیت نہیں- مزید برآ ں مسیحیت کی عالمگیری پر ایک نظر ڈالتے ہوئے اسلام اور مسیحیت کے اصولوں کا موازنہ اور اسلام دین فطرت ہے، کے موضوع پر ایک علمی مقالہ پیش کیا گیا ہے- تقابلی مذاہب کے مطالعہ سے شغف رکھنے والوں اور عیسائی مشنریوں کے گمراہ کن پروپیگنڈوں کے جواب میں یہ ایک شاندار تصنیف ہے۔

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    اصدارات : مکتبہ نعمانیہ اردوبازار لاہور پاکستان

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/264826

    التحميل :اسلام اور مسیحیت بجواب کتب مسیحیہ توضیح القرآن، مسیحیت کی عالمگیری اور دین فطرت

  • فضائل امہات المومنین کا تذکرہ عنبریںزیر نظر رسالہ میں امہات المومنین رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عظمت کو بیان کیا گیا ہے’ پھر قرآن کریم اور حدیث شریف سے ان کے فضائل ذکر کئے گئے ہیں.پھر اہل بیت کے ضمن میں انکے فضائل کو عمومى طور پر بیان کیا گیا ہے ’ اسی طرح ان میں سے ہر ایک کے فضائل خصوصی طور سے بھی نقل کئے گئے ہیں.

    اصدارات : مركز البحوث في مبرة الآل والأصحاب

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/338557

    التحميل :فضائل امہات المومنین کا تذکرہ عنبریں

  • اسلام پر چاليس(40) اعتراضات کے عقلی و نقلی جواباسلام دین برحق ہے اور اللہ تعالی کے حکم کے مطابق یہ پوری دنیا پر پھیلے گا اگرچہ اس کے نہ ماننے والے جتنی مرضی سازشیں کرلیں-ہر دور میں اسلام کے بارے میں شکوک وشبہات پیدا کرنے اور اس کی تعلیمات سے لوگوں کو دور رکھنے کے لیے سازشیں ہوتی رہی ہیں-اسلام پر اعتراضات کے نام سے یہ کتاب ڈاکٹر ذاکر نائیک کا تقابل ا دیان کے موضوع پر ایک خطاب ہے جس میں ہر مذہب کے پیرو کار شریک تھے اور ان کے سامنے اسلام کی حقانیت کو پیش کرتے ہوئےاسلام کے بارے میں موجود شکوک وشبہات کا مدلل جواب بھی دیا ہے جس کا بعد میں اردو میں ترجمہ کر کے کتابی شکل دی گئی ہے-اس کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے –پہلے حصے میں اسلام کے بارے میں غیر مسلموں کے عام اعتراضات کو پیش کرکے ا ن کا جواب دیا گیا ہے-چوری ڈاکہ پر اسلام کے کنٹرول کرنے کا طریقہ،چوری کی سزا کا عملی نفاذ،اور مرد وعورتوں کے لیے حجاب کا حکم جیسے مسائل پر گفتگو کی ہے-اس کے علاوہ یہ کہ کیا اسلام تلوار کے زور پر پھیلا ہے،کیا مسلمان کعبہ کو پوجتے ہیں؟مسلمان بنیاد پرست اور دہشت گرد ہیں،ایک سے زیادہ بیویوں کی اجازت کیوں؟ایک سے زیادہ شوہروں کی ممانعت کیوں؟مرد وعورت کی گواہی میں مساوات کیوں نہیں؟شراب کی ممانعت میں کیا حکمت ہے اور سور کا گوشت کیوں حرام ہے –اس کے علاوہ اور بہت سےسوالات کا جواب دیا گیا ہے-دوسرے حصے میں ان لوگوں کے مخصوص سوالات کا جواب ہے جو قدرے کچھ اسلام سے واقفیت رکھتے ہیں-مثلا کہ کیا موجودہ قرآن اصلی قرآن ہی ہے؟اللہ ایک ہیں لیکن ان کے لیے جمع کا صیغہ کیوں؟اور اسی طرح کیا تنسیخ آیات غلطی کی اصلاح ہوتی ہے؟کیا قرآن اللہ کا کلام ہے؟اور کیا قرآن کریم بائبل کی نقل ہے؟اور اسی طرح مسیح علیہ السلام کی الوہیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے-

    تاليف : ذاكر نايك

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    اصدارات : مكتبة دار السلام

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/195950

    التحميل :اسلام پر چاليس(40) اعتراضات کے عقلی و نقلی جواب

  • اسلام ہی انسانیت کاحل ہےیہ رسالہ بنام"اسلام ہی انسانیت کا حل"دراصل ہندوستان میں ایک کانفرنس میں کی گئی ایک تقریرتھی جوکئی سالوں کے بعد کتابی شکل میں پیش کی جارہی ہے-اسے شیخ فضل الرحمن عنایت اللہ نے ترتیب دیا ہے –اس کتاب میں دین اسلام کو ایک آفاقی دین قراردے کریہ ثابت کیا گیا ہے دنیا میں امن وشانتی اورتمام پریشانیوں کا حل صرف مذہب اسلام میں ہی ہے.

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/364291

    التحميل :اسلام ہی انسانیت کاحل ہے

  • الجواب الكافى لمن سأل عن الدواء الشافي (دوائے شافى)الجواب الكافى لمن سأل عن الدواء الشافي (دوائے شافى) مرض عشق کی دوا کیا ہے ؟ کا ایک ایسا مُسکِت جواب کہ جس میں علم کے بہت سے خزانوں کا سمندر اُمڈ آیا ہے’ جویقیناً آپ کو دوسری کتب میں نہ ملے گا!! يہ کتاب تقویم اخلاق’ صفائی عقول اور امراض جہالت اورشبہاتِ ضلالت سے کہ جن سے بے شمار مخلوق ہلاک ہوئی ہے’ نفوس کو شفا بخشنے میں نہایت اہم ہے’ مثلاً قضا وقدرکے مسائل اور بغیر عمل کے رحمتِ الہی پرتکیہ وبھروسہ کرنا وغیرہ. تربیت اخلاق پر سب سے جامع ومانع کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

    تاليف : علامہ ابن قیم الجوزی

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - عبد القدوس ہاشمى

    ترجمہ کرنے والا : محمد اسماعیل گودھروى

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/376747

    التحميل :الجواب الكافى لمن سأل عن الدواء الشافي (دوائے شافى)

اختر اللغة

اختر سورہ

کتب

اختر تفسير

المشاركه

Bookmark and Share