قرآن کریم » اردو » سورہ اعلى

اردو

سورہ اعلى - آیات کی تعداد 19
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى ( 1 ) اعلى - الآية 1
(اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو
الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ ( 2 ) اعلى - الآية 2
جس نے (انسان کو) بنایا پھر( اس کے اعضاء کو) درست کیا
وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ ( 3 ) اعلى - الآية 3
اور جس نے( اس کا)اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا
وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ ( 4 ) اعلى - الآية 4
اور جس نے چارہ اگایا
فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ ( 5 ) اعلى - الآية 5
پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰ ( 6 ) اعلى - الآية 6
ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے
إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ ( 7 ) اعلى - الآية 7
مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ ( 8 ) اعلى - الآية 8
ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے
فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ الذِّكْرَىٰ ( 9 ) اعلى - الآية 9
سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع( ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ ( 10 ) اعلى - الآية 10
جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا
وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى ( 11 ) اعلى - الآية 11
اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا
الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَىٰ ( 12 ) اعلى - الآية 12
جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ ( 13 ) اعلى - الآية 13
پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا
قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ ( 14 ) اعلى - الآية 14
بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا
وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ ( 15 ) اعلى - الآية 15
اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا
بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا ( 16 ) اعلى - الآية 16
مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو
وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ ( 17 ) اعلى - الآية 17
حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے
إِنَّ هَٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ ( 18 ) اعلى - الآية 18
یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے
صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ ( 19 ) اعلى - الآية 19
(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں

کتب

  • لمعة الاعتقادتوحيد ورسالت اسلامی عقیدے کی بنیاد ہے اس عقیدے پردل سے یقین کرنا اورزبان سے اقرارکرنا اوراپنے اعضاء وجوارح سے اس پرعمل کرنا ہی اسلام کی بنیاد ہے اسکے بعد ہی تمام اعمال مقبول کئے جاتے ہیں کتاب مذکورمیں توحید اوراسکے متعلقات کے بارے میں مدلل اورتفصیلى روشنی ڈالی گئی ہے جونہایت ہی اہم کتاب ہے ضروراستفادہ کریں.

    تاليف : ابن قدامہ مقدسی

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    ترجمہ کرنے والا : ابو المکرم عبد الجلیل

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/228732

    التحميل :لمعة الاعتقاد

  • توحید کا نور اور شرک کی تاریکیاں کتاب وسنت کی روشنی میںتوحید کی نور اور شرک کی تاریکیوں کے سلسلہ میں یہ ایک مختصر رسالہ ہے جس میں تو حید کا مفہوم , اسکے دلائل , اسکے انواع واقسام, اسکے ثمرات, شرک کا مفہوم, اسکے ابطال کے دلائل , مثبت ومنفى شفاعت , شرک کے اسباب ووسائل , اسکے انواع واقسام اور اسکے آثار ونقصانات بیان کئے گئے ہیں- نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

    تاليف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني

    نظر ثانی کرنے والا : ابو المکرم عبد الجلیل

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/320997

    التحميل :توحید کا نور اور شرک کی تاریکیاں کتاب وسنت کی روشنی میں

  • تحفظ عصمتاس کتاب میں مصنف نے قرآن وحدیث، اجماع وقیاس صحیح کے دلائل سے عورت کے چھرہ کے حجاب کی فرضیت بیان کی ھے، چھرہ کے حجاب کے مخالفین کا مسکت جواب دیا ھے، نیز عالم اسلام میں بے پردگی کے آغاز کی تاریخ بھی تفصیل سے ذکر کردی ھے۔

    تاليف : بكر بن عبد الله ابو زيد

    ترجمہ کرنے والا : مشتاق احمد كريمي

    اصدارات : الہلال ایجوکیشنل سوسائٹی کٹیہار- انڈیا

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/85

    التحميل :تحفظ عصمت

  • اٹلس فتوحات اسلامیہاٹلس فتوحات اسلامیہ : اپنے موضوع پر ایک اچھوتی کتاب, جس میں پیش کی گئی ہے خلافت صدیقی سے خلافت عثمانیہ کے عروج تک , وسط ایشیا سے مراکش واندلس اور وسط یورپ تک اسلامی فتوحات کی عہد بہ عہد سنہری تاریخ. ساتھ ہی ساتھ کتاب کے اخیر میں مسلم وغیر مسلم شخصیات ومشاہیر کے تعارفی خاکے بھی شامل ہیں. یہ کتاب 150 قدیم وجدید نقشے, تاریخی مقامات کی 300 نایاب تصاویر اور نادر معلومات سے آراستہ ہے.

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/173493

    التحميل :اٹلس فتوحات اسلامیہاٹلس فتوحات اسلامیہ

  • حج اور عمره كے مسائلزیر تبصرہ کتاب تفہیم السنۃ سیریز کی دسویں کتاب ہے۔ جس میں حج و عمرہ کے جمیع مسائل کو کتاب و سنت کی روشنی میں محترم محمد اقبال کیلانی حفطہ اللہ نے اپنے مخصوص مدلل انداز میں بیان کیا ہے۔ احادیث کی تصحیح و تضعیف کیلئے زیادہ اعتماد شیخ البانی رحمہ اللہ کی تصانیف پر کیا گیا ہے۔ حج و عمرہ کے عملی و علمی مسائل پر جمیع تصنیف ہے۔ خود بھی مطالعہ فرمائیں اور دیگر احباب کو بھی مطالعہ کی ترغیب دلائیں۔

    تاليف : محمد إقبال كيلاني

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/238776

    التحميل :حج اور عمره كے مسائل

اختر اللغة

اختر سورہ

کتب

اختر تفسير

المشاركه

Bookmark and Share