قرآن کریم » اردو » سورہ انشقاق

اردو

سورہ انشقاق - آیات کی تعداد 25
إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ ( 1 ) انشقاق - الآية 1
جب آسمان پھٹ جائے گا
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ( 2 ) انشقاق - الآية 2
اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے
وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ ( 3 ) انشقاق - الآية 3
اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی
وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ ( 4 ) انشقاق - الآية 4
جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ( 5 ) انشقاق - الآية 5
اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)
يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ ( 6 ) انشقاق - الآية 6
اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا
فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ ( 7 ) انشقاق - الآية 7
تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا ( 8 ) انشقاق - الآية 8
اس سے حساب آسان لیا جائے گا
وَيَنقَلِبُ إِلَىٰ أَهْلِهِ مَسْرُورًا ( 9 ) انشقاق - الآية 9
اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا
وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ ( 10 ) انشقاق - الآية 10
اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا
فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا ( 11 ) انشقاق - الآية 11
وہ موت کو پکارے گا
وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا ( 12 ) انشقاق - الآية 12
اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا
إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا ( 13 ) انشقاق - الآية 13
یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا
إِنَّهُ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ ( 14 ) انشقاق - الآية 14
اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا
بَلَىٰ إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا ( 15 ) انشقاق - الآية 15
ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا
فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ ( 16 ) انشقاق - الآية 16
ہمیں شام کی سرخی کی قسم
وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ ( 17 ) انشقاق - الآية 17
اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی
وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ ( 18 ) انشقاق - الآية 18
اور چاند کی جب کامل ہو جائے
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ ( 19 ) انشقاق - الآية 19
کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے
فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ( 20 ) انشقاق - الآية 20
تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ ۩ ( 21 ) انشقاق - الآية 21
اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے
بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُكَذِّبُونَ ( 22 ) انشقاق - الآية 22
بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں
وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ ( 23 ) انشقاق - الآية 23
اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے
فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ( 24 ) انشقاق - الآية 24
تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ ( 25 ) انشقاق - الآية 25
ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے

کتب

  • اهل بيت اور اصحاب رسول كا انتخابیہ کتاب ایک ایسے شخص کی خود اسکے ہاتھوں سے لکھی ہوئی حقیقی داستان ہے جسکی پرورش وپرداخت مذہبی شیعی گھرانے میں ہوئی جس نے مذہب کی خدمت کو اپنا شیوہ بنایا ہوا تھا اور جو علمی وفکری ہردو میدان میں شیعہ مذہب کی خدمت انجام دے کر قرب الہی کا خواہاں تھا. مگر اللہ کے فضل وکرم سے اسے اہل سنت وجماعت کے صحیح مسلک کی طرف رہنمائی ہوئی اور شیعیت سے توبہ کیا- اس کتاب نے عقیدہ اہل سنت کی ترجمانی کا حق ادا کردیا ہے اسکو پڑہ کر بے شمار لوگ اہل بیت کے بارے میں صحیح اعتقاد سے روشناس ہوئے ہیں. حق کے متلاشی کے لئے بہت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

    تاليف : على بن محمد قضیبی

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    ترجمہ کرنے والا : فضل الرحمن رحمانى ندوى

    اصدارات : www.aqeedeh.com فارسی زبان میں

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/313579

    التحميل :اهل بيت اور اصحاب رسول كا انتخاب

  • حقيقت صوفيتحقيقت صوفيت : یہ کتاب صوفیانہ افکار کا استیصال کرتی ھے جو اسلام کا تیا پانچہ کرنے کے لئے اسلام کے لبادہ میں داخل کیا گیا ھے اور صوفیوں کے عقائد اور سر بستہ راز کی قلعی کھولتی ھے، نیز صوفیوں سے مناظرہ کا طریقہ بھی بیان کیا گیا ھے۔

    تاليف : عبد الرحمن عبد الخالق

    نظر ثانی کرنے والا : مشتاق احمد كريمي

    ترجمہ کرنے والا : صفي الرحمن المباركفوري

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/61688

    التحميل :حقيقت صوفيت

  • الجامع الفريد-

    تاليف : محمد بن سليمان التميمي - ابو جعفر الطحاوی

    ترجمہ کرنے والا : عطاء الرحمن ثاقب

    اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/2367

    التحميل :الجامع الفريد

  • قرآن کریم مع اردو ترجمہ وتفسیرقام بترجمة المعاني فضيلة الشيخ محمد الجونا كرهي. مع تفسير فضيلة الشيخ صلاح الدين يوسف. وراجعها من قبل المجمع كل من فضيلة الشيخين د. وصي الله بن محمد عباس و د. أختر جمال لقمان.

    اصدارات : شاہ فہد کمپلیکس برائے قرآن کریم پرنٹنگ مدینہ منورہ

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/93

    التحميل :قرآن کریم مع اردو ترجمہ وتفسیر

  • فضائل عشرۂ ذوالحجہ اور احکام ومسائل عید الأضحىعيد الأضحى اسلام کی دوسری عید ہے جو سنت ابراھیمی کے عظیم الشان تاریخی واقعے کی یاد دلاتى ہےجسمیں ایک طرف ابراہیم خلیل اللہ کی محبت الہی میں قربانی کے تقاضوں کا علم ہوتا ہے تودوسری جانب اسماعیل ذبیح اللہ کے والدین کی فرمانبرداری میں ایثاروقربانی کا بے مثال سبق ملتا ہے.سنت ابراہیمی کے اس تاریخ سازعمل کو حضورپاک صلى اللہ علیہ وسلم نے سنت مؤکدہ کے ذریعے اپنی امت کے لئے دائمی رضاء الہی کا ذریعہ بنایاجسکے باعث آج کروڑوں فرزندان توحید ہرسال قربانی کے ذریعے اس عزم کا اظہارکرتے ہیں کہ راہ حق میں اگرمال کی طرح جان بھی دینا پڑے تواسوۂ ابراہیمی کی پیروی میں اس سے دریغ نہ کریں گے.زیرنظرکتاب میں عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت اورعید وقربانی کے احکام ومسائل سے متعلق علمی وتحقیقی بحث کی گئی ہے . نہایت ہی مفیدکتاب ہے ضرورمطالعہ کریں.

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    اصدارات : مكتبة دار السلام

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/185772

    التحميل :فضائل عشرۂ ذوالحجہ اور احکام ومسائل عید الأضحى

اختر اللغة

اختر سورہ

کتب

اختر تفسير

المشاركه

Bookmark and Share