قرآن کریم » اردو » سورہ تکویر

اردو

سورہ تکویر - آیات کی تعداد 29
إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ ( 1 ) تکویر - الآية 1
جب سورج لپیٹ لیا جائے گا
وَإِذَا النُّجُومُ انكَدَرَتْ ( 2 ) تکویر - الآية 2
جب تارے بےنور ہو جائیں گے
وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ ( 3 ) تکویر - الآية 3
اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے
وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ ( 4 ) تکویر - الآية 4
اور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی
وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ ( 5 ) تکویر - الآية 5
اور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے
وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ ( 6 ) تکویر - الآية 6
اور جب دریا آگ ہو جائیں گے
وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ ( 7 ) تکویر - الآية 7
اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی
وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ ( 8 ) تکویر - الآية 8
اور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا
بِأَيِّ ذَنبٍ قُتِلَتْ ( 9 ) تکویر - الآية 9
کہ وہ کس گناہ پرماری گئی
وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ ( 10 ) تکویر - الآية 10
اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے
وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ ( 11 ) تکویر - الآية 11
اور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی
وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ ( 12 ) تکویر - الآية 12
اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی
وَإِذَا الْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ ( 13 ) تکویر - الآية 13
اور بہشت جب قریب لائی جائے گی
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا أَحْضَرَتْ ( 14 ) تکویر - الآية 14
تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے
فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ ( 15 ) تکویر - الآية 15
ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں
الْجَوَارِ الْكُنَّسِ ( 16 ) تکویر - الآية 16
(اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں
وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ ( 17 ) تکویر - الآية 17
اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے
وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ ( 18 ) تکویر - الآية 18
اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے
إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ ( 19 ) تکویر - الآية 19
کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے
ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ ( 20 ) تکویر - الآية 20
جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے
مُّطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ ( 21 ) تکویر - الآية 21
سردار (اور) امانت دار ہے
وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍ ( 22 ) تکویر - الآية 22
اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں
وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ ( 23 ) تکویر - الآية 23
بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو( آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے
وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ ( 24 ) تکویر - الآية 24
اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍ ( 25 ) تکویر - الآية 25
اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں
فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ ( 26 ) تکویر - الآية 26
پھر تم کدھر جا رہے ہو
إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ ( 27 ) تکویر - الآية 27
یہ تو جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے
لِمَن شَاءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ ( 28 ) تکویر - الآية 28
(یعنی) اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے
وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ ( 29 ) تکویر - الآية 29
اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے

کتب

  • حضرت عيسي علیہ السلام سے بے پناہ محبت نے مُجھے اسلام تک پہنچادیااس کتاب میں مؤلف نے اپنے اسلام قبول کرنے کا واقعہ بیان کرنے کے ساتھ ساتھ بے نظیرعقلی ونقلی دلائل سے مسیحی عقائد تثلیث’ الوہیتِ مسیح’ حقیقی گناہ اور کفّارہ کا پرزور رد کیا ہے اور اسلام کی حقّانیت کو واضح کیا ہے- جگہ جگہ قرآنِ مجید اور بائبل کے حوالہ جات سے بائبل کے تحریف شدہ ہونے اور اس میں جگہ جگہ اختلافات کے وجود کا ذکر کیا ہے نیز قرآنِ مجید کی حقّانیت اور قرآن کے تمام نسخوں کے لفظ بہ لفظ یکساں ہونے کو بھی بیان کیا ہے- مؤلف نے چند غیرمسلم دانشوروں کے نبی صلى اللہ علیہ وسلم سے متعلق اقوال’ بائبل میں درج نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم سے متعلق اقوال’ بائبل میں درج آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی آمد کی چند بشارتیں اور حضرت عیسى علیہ السلام سے متعلق نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی احادیث بھی درج کی ہیں- مسیحی دوستوں سے درخواست ہے کہ تعصّب سے بالا ترہو کر اس کتاب کا مطالعہ کیجئے اور حق وسچ کو تلاش کیجئے تاکہ آپ کی آخرت سنورجائے- ایسا نہ ہو کہ اللہ تعالى کے حق دین کو ٹھکرا کرآپ آخرت میں عظیم خسارہ اٹھائیں-اللہ سے دعا ہے کہ آپ کا سینہ اسلام کے لئے کھول دے اور آپ کا دل اسلام کی طرف موڑدے ’تاکہ آپ حق کو قبول کریں- (آمین).

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/371431

    التحميل :حضرت عيسي علیہ السلام سے بے پناہ محبت نے مُجھے اسلام تک پہنچادیا

  • خوشگوار زندگی کے اصولزیر نظر کتاب میں خوشگوار زندگی گزارنے کے تقریباً بارہ اصول وضوابط بیان کئے گئے ہیں جن کو اپنا کر انسان سعادت وخوش بختی کی زندگی گزار سکتا ہے اور آخرت میں جنت الفردوس کا مستحق ہوسکتا ہے. نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ اٹھائیں .

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/259974

    التحميل :خوشگوار زندگی کے اصول

  • نفسانی خواہشات سے نجات کے ذرائعزیر نظر رسالہ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ کے افادات علمیہ میں سے ہے جس کے اندر خواہشات کے دام فریب میں گرفتار لوگوں کیلئے انتہائی مؤثر, دلکش اور شگفتہ اسلوب میں 50 علاج تجویز کیا گیا ہے. نہایت ہی مفید مضمون ہے ضرور مطالعہ کریں.

    تاليف : علامہ ابن قیم الجوزی

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    ترجمہ کرنے والا : عبدالہادی عبد الخالق مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/316884

    التحميل :نفسانی خواہشات سے نجات کے ذرائع

  • اسلامی عقیدہدنیائے عرب کے نامور محدث, مفسر اور محقق علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کی تقریر" اسلامی عقیدہ "جسمیں اسلام کے عقیدہ توحید کی اہمیت وحقیقت پر روشنی ڈالی گئی ہے اور ان مشرکانہ عقائد ونظریات کی وضاحت کی گئی ہے جو غیر اسلامی تہذیبوں کے اثرات کیوجہ سے مسلمانوں کی زندگیوں میں داخل ہوگئے ہیں.

    تاليف : محمد ناصر الدين الألباني

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/259976

    التحميل :اسلامی عقیدہ

  • تعليمِ نمازکتاب مذکور میں نماز کے ان اہم مسائل کو قرآن وسنت سے ماخوذ شرعی دلائل کی روشنی میں جمع کردیا گیا ہے جن کا بجالانا ہرمسلمان کیلئے ضروری ہے’ اوران تمام اختلافی مسائل اور تفصیلی تحقیقات سے اجتناب کیا گیا ہے جن کی ایک عام نمازى کو ضرورت نہیں- دوسری جانب اس بات کی پوری کوشش کی گئی ہے کہ اس کتاب میں مسائل کے مکمل احاطہ کے ساتھ اختصار کا دامن بھی نہ چھوٹے تاکہ استفادہ کرنے میں آسانی ہو.

    تاليف : عبد الله بن أحمد بن علي الزيد

    نظر ثانی کرنے والا : ابو المکرم عبد الجلیل - شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    ترجمہ کرنے والا : سعيد احمد قمر الزماں

    اصدارات : وزارت برائے اسلامی امور واوقاف ودعوت وارشاد ریاض

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/371618

    التحميل :تعليمِ نماز

اختر اللغة

اختر سورہ

کتب

اختر تفسير

المشاركه

Bookmark and Share