مہدی علیہ السلام سے متعلق صحیح عقیدہ
مہدی علیہ السلام کون ہیں؟ ان کا ظہور کب ہوگا ؟ ان کی کیا صفات ہوں گی؟ ان کے آنے سے روئے زمین پر کیا تبدیلی واقع ہوگی ؟ ایک مسلمان کا ان کے بارے میں كسطرح كا عقیدہ ہونا چاہئے؟ ان سب کے بارے میں تفصیلی جانکاری کیلئے کتاب مذکور کا ضرور مطالعہ کریں جسمیں مہدی علیہ السلا م کے عقیدہ سے متعلق تحقیقی گفتگو کی گئی ہے.تاليف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
کتب
- منکرین حدیث اور مسئلہ تقدیریہ کتاب محرِّفِ قرآن اور منکر حدیث پرویز کے مسئلہ تقدیر کے ضمن میں پیش کیے گئے دلائل کا قرآن وحدیث اور اجماع امت کے حوالے سے جواب دیا گیا ہے اور اس ضمن میں ان اغلاط کی نشاندہی کی گئی ہےجن سے صرف نظر کرنے کے باعث مسئلہ تقدیرکا عملی طور پر انکار کرتے ہوئے لفظ تقدیر کو محض ایک اصطلاح قراردینے کی کوشش کی ہے.
تاليف : عطاء الله ڈيروي
نظر ثانی کرنے والا : عطاء الرحمن ضياء الله
- هدايت كا نور اور ضلالت کی تاریکیاں کتاب وسنت کی روشنی میں"ہدایت کا نور اور ضلالت کی تاریکیاں" :زیر مطالعہ کتاب میں مولف حفظہ اللہ نے مختصر طور پر اسلام , ایمان, توحید, اخلاص , سنت اور تقوى کے نور کی وضاحت کی ہے, اسی طرح کفر, شرک , نفاق , اخروی عمل سے دنیاطلبى, بدعت اور معاصى کی تاریکیوں کو بیان کیا ہے , اور یہ تمام چیزیں قرآن کریم وسنت مطہرہ کے دلائل وبراہین سے مزین وآراستہ ہیں- نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں-
تاليف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني
نظر ثانی کرنے والا : ابو المکرم عبد الجلیل - شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - عبدالہادی عبد الخالق مدنی
اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
- زكاة كى كتابزکاۃ اسلام کا ایک بنیادی رکن ہے جسکے دینى واخلاقی ومعاشرتی بہت سارے فوائد ہیں . زکاۃ کی اسی اہمیت وافادیت کوپیش نظر رکھکر زیر نظر کتاب میں زکاۃ کے اساسی مسائل کے ساتھ ساتھ چند جدید مسائل بھی شامل کردئے گئے ہیں تاکہ قارئین نفس مضمون کے حوالے سے کسی قسم کی تشنگی محسوس نہ کریں- دلائل کیلئے صحیح احادیث کو مد نظر رکھا گیا ہے- تمام آیات واحادیث کو باحوالہ نقل کیا گیا ہے –احادیث کی مکمل تخریج کی گئی ہے-اپنے موضوع پر اردوزبان میں سب سے جامع ومانع کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.
تاليف : حافظ عمران ايوب لاهورى
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
- علماء نجد پررفاعی کے اعتراضات کی دینی حیثیتزيرنظركتاب میں علماء نجد وحجازکے عقائد واصول کے متعلق رفاعی اورانکے ہم مشرب کی جانب سے کئے گئے اعتراضات کا علمی ومسکت جواب دیا گیا ہے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرورمطالعہ کریں.
تاليف : عبد المحسن بن حمد العباد البدر
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
- مختصر أحکام الجنائز-
تاليف : محمد ناصر الدين الألباني
ترجمہ کرنے والا : شبير أحمد نوراني
اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض